پٹرولیم قیمتوں پرنظر ثانی کامطالبہ
کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں رمضان المبارک سے عین قبل 7.32 روپے فی لیٹر اضافہ مہنگائی کے دباؤ کو مزید بڑھا دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بالخصوص غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگا اور ان کے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ پڑے گا۔ سینئر وزیرنے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فیصلے پر نظر ثانی کرے اور عوام کو حقیقی و بامعنی معاشی ریلیف فراہم کرے ۔