بے روزگاری بحران بڑھ چکا

 بے روزگاری بحران بڑھ چکا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری ر حمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری اور آبادی کا بحران خطرناک حد تک بڑھ چکا ، فوری توجہ نہ دی گئی تو معیشت مزید دباؤ کا شکار ہوگی۔

 اوسط جی ڈی پی شرح نمو 1.7 جبکہ آبادی میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ، اس صورتحال میں فی کس آمدن میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ،آئندہ دس بر س میں کم از کم 3 کروڑ نئی ملازمتوں کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ معاشی پالیسیوں میں تسلسل، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی بحالی کے بغیر روزگار بحران حل نہیں ہو سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں