خیبر پختونخوا: 42ترقیاتی منصو بوں کیلئے 140 ارب منظور

 خیبر پختونخوا: 42ترقیاتی منصو بوں کیلئے 140 ارب منظور

کیتھ لیبز، میڈیکل کالج میں ہاسٹل تعمیر سمیت 50ارب کے ہیلتھ منصوبے شامل سیلاب سے تحفظ اور زرعی اراضی کے لیے 2ارب روپے کے منصوبے منظور کیے گئے

پشاور(دنیا رپورٹ )پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 42ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے جن کی مجموعی لاگت 140 ارب روپے سے زائد ہے ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی ہدایات پر صحت کے شعبے میں 50ارب روپے سے زائد کے منصوبے شامل کیے گئے جن میں ہسپتالوں میں کیتھ لیبز اور بنوں میڈیکل کالج میں دو ہاسٹل کی تعمیر شامل ہے ۔صوبے کے ضم اضلاع میں سیکنڈری صحت کی سہولیات، ایمرجنسی یونٹس کی بہتری، دیر اپر اور دیر لوئر میں  سیلاب سے تحفظ کے لیے 1 ارب روپے کے منصوبے اور لکی مروت میں مروت کنال سسٹم فیز 1 کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ کنال سسٹم سے 1.7 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو پانی فراہم کیا جائے گا اور مقامی آبادی کا طرز معاش بہتر ہوگا۔اس کے علاوہ ڈویژنل سطح پر آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں