وزیرِخارجہ آ ج سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف پیش کرینگے
اسلام آباد (وقائع نگار)ڈپٹی وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آ ج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے ۔وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی میں مشرقِ وسطیٰ بالخصوص مسئلۂ فلسطین سے متعلق بریفنگ میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے ۔
سلامتی کونسل کا یہ اجلاس برطانوی وزیرِخارجہ کی زیرِصدارت منعقد ہوگا۔ڈپٹی وزیرِاعظم سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ وہ مصر، اردن اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ برطانیہ کے وزیرِخارجہ سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے ۔اقوامِ متحدہ میں ریاستِ فلسطین کے مستقل مبصر سفیر ریاض منصور بھی ان سے ملاقات کریں گے ۔اقوامِ متحدہ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر ڈپٹی وزیرِاعظم واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوں گے تاکہ وزیرِاعظم کے وفد میں شامل ہو سکیں۔