خاتون جج کیخلاف نازیبا الفاظ پر وکیل کو 6 ماہ قید

خاتون جج کیخلاف نازیبا الفاظ پر وکیل کو 6 ماہ قید

وکیل اسد اﷲکے خلاف شکایت رجسٹرار ہائیکورٹ کو وصول ہوئی :جسٹس اعجاز انور ہائیکورٹ نے شکایت توہین عدالت درخواست میں تبدیل کر دی، الزامات ثابت

پشاور (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے سوات کورٹ روم میں خاتون جج کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے والے وکیل کو 6ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے اس حوالے مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سوات کے وکیل اسد اﷲکے خلاف شکایت رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو وصول ہوئی،یہ شکایت خاتون سول جج فوزیہ نسیم نے کی،پشاور ہائیکورٹ نے شکایت توہین عدالت درخواست میں تبدیل کر دی۔ فاضل جج نے ریمارکس میں کہا کہ ملزم وکیل نے سول جج کو دھمکایا اور نامناسب زبان استعمال کی، وکیل نے مبینہ طور پر من پسند فیصلہ لینے کیلئے دباؤ ڈالا۔ عدالت نے توہین عدالت کارروائی شروع کرتے ہوئے وکیل کو نوٹس جاری کیا اور کارروائی کے دوران وکیل پر الزامات ثابت ہوگئے ،ہائیکورٹ نے توہین عدالت آرڈنینس 2004 ئکے تحت وکیل کو سزا اور جرمانہ کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں