’’میں نے مرضی سے شادی کی ہے ‘‘ 4سال سے لاپتہ لڑکی ہائیکورٹ پیش،شوہر کیساتھ جانے کی اجازت
لاہور (کورٹ رپورٹر )آر پی او ساہیوال ایازسلیم نے 4سال سے لاپتہ لڑکی کو بازیاب کرکے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر لڑکی کی اہلخانہ سے ملاقات کروائی گئی ،لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے ،عدالت نے لڑکی کو اس کے شوہر کے ساتھ بھیج دیا ،چیف جسٹس نے آر پی او کی کارکردگی کو سراہا ۔