قرۃ العین افضل کو لاہور ہائیکورٹ بار میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
لاہور (کورٹ رپورٹر)قرۃ العین افضل ایڈووکیٹ کو لاہور ہائیکورٹ بار کی انسانی حقوق اور مینارٹیز رائٹس کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ۔
سیکرٹری لاہور بار فرخ الیاس چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قانونی ماہر قرۃ العین افضل ایڈووکیٹ ہیومن رائٹس اور مینارٹیز رائٹس کے لیے اقدامات کریں گی ،اس سے قبل بھی قرۃ العین افضل ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ بار کی مختلف کمیٹیوں کی چیئرپرسن کے طور پر فرائض سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد کے کیسز ، چائلڈ رائٹس اور خواتین کے تحفظ سمیت دیگر امور سے متعلق عدالتی معاونین بھی مقرر ہوچکی ہیں۔ قرۃ العین افضل کے چیئرپرسن مقرر کرنے پر وکلا تنظیموں کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ۔