او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اسحاق ڈارآج جدہ روانہ ہوں گے

 او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس  اسحاق ڈارآج جدہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد (آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے وزرائے خارجہ سطح کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے آج بدھ کو جدہ روانہ ہوں گے ۔ اجلاس کا مرکزی نکتہ فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق  اجلاس میں غیرقانونی اسرائیلی آبادکاری، مقبوضہ مغربی کنارے میں انضمام کی کوششیں اور دو ریاستی حل پر اسرائیل کی کارروائیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسحاق ڈار اسرائیلی اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کریں گے ۔ اجلاس میں شریک ممالک کے درمیان مشترکہ اعلامیہ اور قرارداد کی منظوری متوقع ہے ، جبکہ اس دوران ڈار کی سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سمیت دیگر رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں