بھارتی شہری نے سابق اہلیہ سربجیت کور کانکاح چیلنج کر دیا

 بھارتی شہری نے سابق اہلیہ سربجیت کور کانکاح چیلنج کر دیا

لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات عائد ،جسٹس فاروق آج سماعت کرینگے سربجیت کا نکاح منسوخ ،ڈی پورٹ کیا جائے :کرنیل سنگھ کا درخواست میں مؤقف

لاہور(کور رپورٹر )بھارتی شہری کرنیل سنگھ نے سابق اہلیہ سربجیت کور(نیا نام نور بی بی)کے پاکستان میں نکاح کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ،رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے ، جسٹس فاروق حیدر آج بطور اعتراض درخواست پر سماعت کریں گے ۔کرنیل سنگھ نے سابق ایم پی اے مہندر پال سنگھ کو نمائندہ مقرر کرکے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ سربجیت کور 3 نومبر 2025 کو 10 روزہ یاتری ویزے پر پاکستان آئی، درخواست گزار کی اہلیہ کو جبری طور پر مسلمان کیا گیا ،ہندو میرج ایکٹ کے تحت مذہب کی تبدیلی سے پہلی شادی ختم نہیں ہوتی ،سربجیت کور کا نکاح نامے میں خود کو طلاق یافتہ ظاہر کرنا جھوٹ ہے ، لہذا عدالت سربجیت کور کا نکاح منسوخ کرنے کا حکم دے اور اسے ڈی پورٹ کیا جائے جبکہ بلیک میل کر کے زبردستی نکاح کرنے پر سربجیت کور کے پاکستانی شوہرناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ، رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کر دئیے کہ سپیشل پاور آف اٹارنی محکمہ خارجہ سے تصدیق شدہ نہیں ، درخواست گزار نے نکاح کینسل کرانے کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،جسٹس فاروق حیدر آج اعتراض درخواست پر سماعت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں