لاہورکا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر، بارش کا امکان نہیں

لاہورکا آلودہ ترین شہروں میں  دوسرا نمبر، بارش کا امکان نہیں

لاہور(آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ، شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 249 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سویرے ہلکی خنکی محسوس کی گئی اور سورج افق پر جلوہ گر رہا، موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی 60 فیصد اور ہواؤں کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا مطلع صاف اور موسم خشک رہے گا ، بارش کا کوئی امکان نہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری ، گلیات سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں