اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد وفاق سے تمام نوٹیفکیشن طلب

 اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد  وفاق سے تمام نوٹیفکیشن طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے تمام نوٹیفکیشن طلب کر لیے ۔ عدالت نے سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔

وفاقی حکومت نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور پنجاب حکومت کے وکیل وقاص عمر سیال پیش ہوئے ، جبکہ ملزم واجد کی جانب سے رانا ارباب سکندر ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کی جو ذمہ داری تھی، کیا وہ پوری کی گئی یا نہیں؟۔ وکیل وفاقی حکومت نے بتایا کہ سپیشل کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور وہ رپورٹ کے ساتھ منسلک ہے ، تاہم کرائسس سیل تاحال قائم نہیں ہو سکا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ابھی آپ کہہ رہے ہیں کہ تمام نوٹیفکیشن ہو چکے ہیں، یہ کس طرح ممکن ہے ؟ ،یہی وجہ ہے کہ کیس زیرِ التوا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں