16 سے 18 سال کے نوجوانوں کو یکم مارچ سے ڈرائیونگ لائسنس دینے کا اعلان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کوڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق پرمٹ یا لائسنس کی فیس صرف 500 روپے مقرر کی گئی ہے اور امیدواروں کے لیے روڈ ٹیسٹ اور سائن ٹیسٹ لازمی ہوں گے ، پرمٹ بنوانے کے لیے والد یا گارڈین کی اجازت ضروری ہے ، والد یا گارڈین کی اجازت کا اسٹیٹمنٹ پیپر ب فارم کے ساتھ جمع کرانا ہوگا،16 سے 18 سال کے نوجوان ون ٹو فائیو سے زیادہ کی بائیک یا الیکٹرک بائیک نہیں چلا سکیں گے ، ڈی آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ پرمٹ ہولڈر کا لائسنس 18 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد منسوخ کر دیا جائے گا اور نئے لائسنس کے لیے درخواست دینا ضروری ہوگا۔