پشاور ہائیکورٹ:خاتون جج سے ہتک آمیز رویہ، وکیل کو 6ماہ قید

 پشاور ہائیکورٹ:خاتون جج سے ہتک آمیز رویہ، وکیل کو 6ماہ قید

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو 6ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے رکن اسداللہ کو سزا سنائی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم وکیل نے سول جج کو دھمکایا اور نامناسب زبان استعمال کی، وکیل نے مبینہ طور پر من پسند فیصلہ لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ جج نے کہا کہ ملزم وکیل کو غیر تسلی بخش جواب اور عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پرسزا سنائی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں