وفاق المدارس العربیہ نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1447ھ مطابق 2026 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔وفاق المدارس کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلیٰ وفاق شیخ الحدیث مولا نا محمد حنیف جالندھری نے جامعہ دار العلوم کراچی میں نتائج کا اعلان کیا۔
امتحانات میں طلبہ و طالبات کی تعداد مجموعی طور پر چھ لاکھ انسٹھ ہزار دو سو اٹھائیس تھی ، جن میں سے چھ لاکھ انتیس ہزار نو سو باسٹھ نے شرکت کی۔ پانچ لاکھ چھتیس ہزار چار سو آٹھ پاس ہوئے اور ترانوے ہزار پانچ سو چون نا کام ہوئے ۔ مجموعی نتیجہ 85 فیصد رہا۔ طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ (2)میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے عبدالرؤف نے ملکی سطح پر اول ، محمد حمدان نے دوم جبکہ جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے عابد منیر نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔