ڈیبٹ مینجمنٹ آفس میں سپیشل پروفیشنل پے سکیل پر9 تقرر یاں

ڈیبٹ مینجمنٹ آفس میں سپیشل پروفیشنل پے سکیل پر9 تقرر یاں

اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وزارتِ خزانہ نے ملکی و غیر ملکی قرضوں میں کمی لانے کے لیے قائم کردہ ڈیبٹ مینجمنٹ آفس کے لئے سپیشل پروفیشنل پے سکیل (SPPS) کے تحت 9 اسامیوں پر تقرریوں کی منظوری دے دی ۔

ان اسامیوں میں ڈائریکٹر جنرل (ڈیبٹ) سکیل SPPS-I، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈیبٹ ( سکیل SPPS-II)، ڈائریکٹر ایکسٹرنل ڈیبٹ ( سکیل SPPS-II)، ڈائریکٹر آپریشنز / چیف آپریٹنگ آفیسر ( سکیل SPPS-II)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکسٹرنل ڈیبٹ ( سکیل SPPS-III)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈیبٹ ( سکیل SPPS-III)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹر ٹیجی اینڈ آپریشنز ( سکیل SPPS-III)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹر ریلیشنز ( سکیل SPPS-III) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رسک مینجمنٹ اینڈ ڈیٹا اینالیٹکس ( سکیل SPPS-III) شامل ہیں ،ان افسران کو سالانہ6کروڑ روپے سے زائد تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ادائیگی کی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ نے ڈیبٹ مینجمنٹ آفس کی ان خالی اسامیوں پر تقرری کا عمل شروع کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں۔ مذکورہ افسران پاکستان کے قرضوں کے مؤثر انتظام، حکمتِ عملی کی تیاری اور مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لئے خدمات انجام دیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں