کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی،اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی،اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

4جاری اور3 نئے منصوبے شامل،79کروڑکاانویسٹ پاکستان کامنصوبہ بھی منظور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے 1ارب بجٹ کی توثیق،انشورنس فنڈزقوانین میں ترمیم کی ہدایت

 اسلام آباد(نامہ نگار)قومی اسمبلی کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی نے مالی سال -27 2026 کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی تجاویز کی منظوری دے دی، چیئرمین ملک ابرار احمد کی زیرصدارت اجلاس میں وزارتِ خزانہ اور وزارتِ منصوبہ بندی کو ہدایت کی گئی کہ منظور شدہ منصوبوں کیلئے بروقت فنڈز جاری کیے جائیں،کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت چار جاری منصوبوں کیلئے 2 ارب 72 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ تین نئے منصوبوں کے لیے 41 کروڑ 90 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ کمیٹی نے ایس آئی ایف سی ڈویژن کے 79 کروڑ 20 لاکھ روپے کے منصوبے انویسٹ پاکستان کی بھی منظوری دی، بورڈ آف انویسٹمنٹ کے 1 ارب 10 کروڑ روپے کے بجٹ کی بھی توثیق کی گئی۔ کمیٹی نے بینوولنٹ اور گروپ انشورنس فنڈز کو ہدایت کی کہ ایکچوریل اسٹڈی جلد مکمل اور متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں۔ 

کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں