عمرہ اجازت: سیکرٹری داخلہ طلب

عمرہ اجازت: سیکرٹری داخلہ طلب

راولپنڈی(خبرنگار)ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کو عمرہ پر سعودی عرب جانے کی اجازت کے خلاف وفاق کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کے بعد ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ یا سینئر افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور نوٹسز جاری کر دیئے۔

جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نوٹس جاری کر کے سماعت 5مارچ تک ملتوی کر دی۔شیخ رشید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ اپیل غلط دائر کی گئی جس پر حکومت کے کسی ذمہ دار افسر کے دستخط نہیں، ہائیکورٹ سنگل بینچ آرڈر کے خلاف اپیل دائر نہیں ہو سکتی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں