ایمان، ہادی دو مقدمات میں جوڈیشل ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس
اسلام آباد(رضوان قاضی)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی کی 2 مقدمات میں گرفتاری ڈالنے پر انہیں جوڈیشل کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر نوٹسز جاری کر دیئے۔
دوران سماعت ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑا کیس میں گرفتار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اسلام آباد پریس کلب کے باہر دھرنا کیس میں بھی گرفتاری ڈالنے کا بتایا گیا، عدالت نے دونوں مقدمات میں انہیں جوڈیشل کر دیا۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر فریقین سے آج دلائل طلب کرلیے ۔