علاقائی و داخلی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ روس مؤخر

 علاقائی و داخلی صورتحال کے پیش نظر  وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ روس مؤخر

اسلام آباد (نامہ نگار،اے پی پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ علاقائی و داخلی صورتحال کے پیش نظر مشاورت کے بعد دورہ روس مؤخر کردیا ہے ۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کا دور ہ روس دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے مگر موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے ۔ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں