ایران میں موجود پاکستانی طلباء کا تحفظ یقینی بنایا جائے :وزیرتعلیم پنجاب کا وفاقی حکومت کو خط

 ایران میں موجود پاکستانی طلباء  کا تحفظ یقینی بنایا جائے :وزیرتعلیم  پنجاب کا وفاقی حکومت کو خط

لاہور (خبر نگار)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایران میں پاکستانی طلباء کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا، خط میں ایران کی صورتحال کے تناظر میں پاکستانی طلباء کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

 وزیر تعلیم نے ایران میں پاکستانی طلباء کے تحفظ اور انخلا کیلئے ہنگامی اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء کی سکیورٹی کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔ اپنے خط میں وزیر تعلیم نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ اور ایران میں موجود پاکستانی سفارتی مشن کے ساتھ مسلسل روابط رکھتے ہوئے ترجیحی اقدامات کیے جائیں اور طلباء کی سلامتی، فلاح و بہبود اور محفوظ واپسی یقینی بنائی جائے ۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ ایران میں موجود پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد پنجاب سے تعلق رکھتی ہے جن کے والدین بچوں کے حوالے سے سخت پریشان ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں