این اے 251 سے خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

این اے 251 سے خوشحال خان کاکڑ  کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے 27 فروری 2026 کے حکم کی روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 شیرانی ژوب۔۔۔

قلعہ سیف اللہ سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کر تے ہوئے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 251 سے خوشحال خان کاکڑ کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے واضح رہے کہ خوشحال خان کاکڑ سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے بیٹے ہیں انہوں نے جمعیت علما اسلام کے امیدوار سمیع اللہ کی 8فروری 2024کے انتخابات کی کامیابی کو چیلنج کررکھا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں