کچہ آپریشن،بڈھا بکھرانی سمیت 17 ڈاکو سرنڈر
سر کی قیمت 50لاکھ مقررتھی ،مور، سعید ڈانڈیو نے بھی ہتھیار ڈال دیئے
رحیم یار خان ،صادق آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ خصوصی )کچہ آپریشن، 50 لاکھ سر کی قیمت والے بڈھا بکھرانی سمیت دو گینگز کے مزید 17 ڈاکو سرنڈر ہو گئے ۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ سرنڈر ہونے والوں کے لئے زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اہم ترین موڑ ہے ۔ تفصیل کے مطابق کچہ آپریشن کے نتیجہ اور انٹیلی جنس بیوروکی مدد سے کچہ کریمینلز کے سرنڈر ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز اسی سلسلہ میں 50 لاکھ سر کی قیمت والے بڈھا بکھرانی نے اپنے دو ساتھیوں جبکہ ڈاکو مور اور سعید چانڈیو نے اپنے مزید 12 ڈاکو ساتھیوں سمیت ڈی پی او عرفان علی سموں کے روبرو سرنڈر کرتے ہوئے آئندہ جرائم سے پاک پر امن زندگی گزرانے کا حلف دے دیا، جس پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ سرنڈر ہونے والوں کے پاس زندگی کو بہتر بنانے کا قیمتی موقع ہے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا کسی سے زیادتی نہیں ہو گی سرنڈر ہونے والے عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے ۔