پاکستان میں ہمارے شہر ی محتاط رہیں:امریکی حکومت کا الرٹ
ممکنہ مظاہروں کے باعث عملے کی نقل و حرکت محدود کردی گئی :امریکی سفارتخانہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان میں ممکنہ مظاہروں کے باعث امریکی عملے کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے، آج 6 مارچ کو ملک بھر میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر امریکی اہلکاروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پاکستان میں موجود امریکی شہری بڑے اجتماعات اور ہجوم سے دور رہیں۔امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی شہری مقامی میڈیا پر نظر رکھیں اور اپنی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں،امریکی شہری خود کو نمایاں نہ کریں اور شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔