چینی کمپنی کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا عندیہ

چینی کمپنی کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا عندیہ

قیصر شیخ سے چینی وفدکی ملاقات ، مختلف شعبوںمیں شراکت کی خواہش کا اظہار

 اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے چینی کمپنی ایرو سپیس ڈویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت کمپنی کے پارٹی سیکرٹری اور چیئرمین بورڈ لو جنہائی کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے آگاہ کیا ۔ چینی وفد نے پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی جس میں معدنیات، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں ہنر مندی کی ترقی کے پروگراموں پر کام کرنے اور ملک کی اقتصادی اور تکنیکی ترقی میں طویل المدتی شراکت کے اپنے وژن پر زور دیا۔ قیصر احمد شیخ نے چینی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا حکومت پاکستان سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں