لاہور :بائیک رائیڈ سروسز کیلئے ڈبل سواری پر ہیلمٹ لازم قرار
کمپنیاں بائیک سروسز کو ہر سواری کیلئے اضافی ہیلمٹ فراہم کریں :سی ٹی او
لاہور (کرائم رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں بائیک رائیڈ سروسز کے لیے ڈبل سواری پر دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، سی ٹی اورلاہور اطہر وحید نے اس حوالے سے رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو مسافروں کیلئے اضافی ہیلمٹ رکھنے کا حکم دیدیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ ہیلمٹ کے بغیر ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ،رائیڈ ہیلنگ کمپنیاں بائیک سروسز کو ہر سواری کیلئے اضافی ہیلمٹ فراہم کریں،لاہور میں بائیک رائیڈ سروسز کیلئے ڈبل سواری پر دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔