بینظیر کفالت پروگرام کی رقم میں ہزار روپیہ اضافہ ، اب ساڑھے 14ہزار ملیں گے

بینظیر کفالت پروگرام کی رقم  میں ہزار روپیہ اضافہ ، اب  ساڑھے 14ہزار ملیں گے

اسلام آباد (این این آئی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کی رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سہ ماہی سے بینظیر کفالت پروگرام کی رقم 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے لہٰذا اپنی قسط 14 ہزار 500 روپے گن کر وصول کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں