زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 6 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ذخائر 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 16 ارب 34 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔مرکزی بینک نے آگاہ کیا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر6 مارچ کو 21 ارب 59 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کی تحویل میں 5 ارب 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔