امریکا کا پشاور میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ
افغان سرحد کے قریب اہم ترین سفارتی مشن رہا،سالانہ 75لاکھ ڈالر بچیں گے ایران جنگ سے تعلق نہیں:امریکی حکام ، کانگریس کو ارادے سے آگاہ کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے پشاور میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا پشاور میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر دے گا، امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو اپنے ارادے سے آگاہ کر دیا۔ پشاور قونصل خانے کی بندش سے سالانہ تقریباً 75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی، پاکستان میں امریکی قومی مفادات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت پر اس کا منفی اثر نہیں پڑے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور قونصل خانہ بند کرنے کے فیصلے کا ایران کی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکی قونصل خانہ افغان سرحد کے قریب امریکا کا سب سے اہم سفارتی مشن رہا ہے۔