امارات سے 2 جہاز 12 کروڑ لٹر تیل کیساتھ کراچی پہنچ گئے

امارات سے 2 جہاز 12 کروڑ لٹر تیل کیساتھ کراچی پہنچ گئے

فجیرا سے پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں پی این ایس سی جہازوں کی منتقلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرا سے 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لٹر تیل کے ساتھ کراچی پہنچ گئے ۔فجیرا سے پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں پی این ایس سی جہازوں کی کراچی منتقلی ہوئی۔ پی این ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ فجیرا سے 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لٹر تیل کے ساتھ کراچی منتقل ہوگئے ۔ فجیرا میں جہازوں پر حملوں کے بعد جہاز منتقلی کیلئے حفاظتی حصار ضروری تھا۔وزیر میری ٹائم جنید انور کا کہنا ہے کہ جہازوں کی محفوظ منتقلی پر پاک نیوی کے شکر گزار ہیں۔ وزیر میری ٹائم نے کہا کہ وزارت خارجہ سے خلیج فارس میں پھنسے 2 جہاز نکالنے کیلئے بھی ایران سے رابطے کی درخواست کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں