سوشل میڈیا سنسرشپ ، مودی حکومت تنقیدی مواد بلاک کرنے لگی
آئی ٹی ایکٹ کے تحت پوسٹس ہٹانے کے واقعات میں 300فیصد اضا فہ، رپورٹ
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سوشل میڈیا پر بڑھتی سنسرشپ کے الزامات سامنے آ رہے ہیں ، ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت تنقید سے خوفزدہ ہو کر اختلافی آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے ، ہندوتوا نظریے پر قائم مودی حکومت اپنی پالیسیوں پر ہونے والی تنقید کو برداشت کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سخت پابندیاں عائد کر رہی ہے ۔ حکومت کی متناز عہ پالیسیوں اور سفارتی حکمت عملی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے ۔بھارتی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت سوشل میڈیا پر تنقیدی مواد کو بلاک کر رہی ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مواد ہٹانے کے واقعات میں 2023 کے مقابلے میں تقریباً 300 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔