بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات صوبائی وزیرسعید غنی کی بریفنگ

بلاول بھٹو سے پارٹی  رہنماؤں کی ملاقات  صوبائی وزیرسعید غنی کی بریفنگ

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر اور سندھ حکومت میں وزیر برائے محنت و سماجی تحفظ سعید غنی و دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔

بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سعید غنی نے پارٹی چیئرمین کو تنظیمی صورت حال سے آگاہ کیا، اس موقع پر اپنے محکمے کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی حسن علی شاہ ، پی پی پی مظفرگڑھ کے رہنما ارشاد سیال اور سندھ حکومت کے ترجمان واحد ہالیپوتا نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں