پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللہ گرفتار، عدالت پیش

پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللہ گرفتار، عدالت پیش

گوجرانوالہ کی عدالت نے ملزم کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

لاہور،گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ،کرائم رپورٹر، سٹاف رپورٹر )پولیس نے 9 مئی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کلیم اللہ خان کوگرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا، عدالت نے ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ،انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 60 سے منتخب پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللہ خان کو سخت سکیورٹی میں سیشن جج گوجرانوالہ عتیق الرحمن کی عدالت میں پیش کیا اور ان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، کلیم اللہ کی جانب سے پیش وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت میں دلائل دئیے ۔ فاضل جج نے فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور مختصر مدت کے بعد ملزم سے تفتیش کیلئے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔ گوجرانوالہ پولیس کی سپیشل ٹیم نے انہیں لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں