این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے 40 فیصد نمبر لازمی شرط
فیل امیدواروں کو میرٹ لسٹ میں شامل کرنیکاپشاورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم عدالت پالیسی سازی میں مداخلت نہیں کرتی،سپریم کورٹ ،تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے این ٹی ایس (نیشنل ٹیسٹنگ سروس)ٹیسٹ میں پاس ہونے کیلئے 40 فیصد نمبر لینا اہلیت کیلئے لازمی شرط قرار دیتے ہوئے پی ایس ٹی اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے تحریری فیصلہ جاری کیااور این ٹی ایس ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کی بھرتی کیلئے دائر درخواستیں خارج کردیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیل امیدوار بھرتی پالیسی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا قانونی حق نہیں رکھتے ، بھرتی کے عمل میں شامل ہونے کے بعد امیدوار اہلیت کے معیار پر اعتراض نہیں اٹھا سکتے، ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد حق دعویٰ کے تحت قانونی چارہ جوئی برقرار نہیں رہ سکتی۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی 2017 کی پالیسی قانونی ہے ، عدالتیں پالیسی سازی میں مداخلت نہیں کرتیں۔پشاور ہائی کورٹ کا مشاہدہ غلط تھا کہ وزیرتعلیم کی ہدایات کی قانونی حیثیت نہیں، صوبائی وزیرتعلیم کو رولز آف بزنس کے تحت بھرتی کا معیار مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہے ، ٹرائل کورٹ نے فیل امیدواروں کو میرٹ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دے کر قانون کی غلط تشریح کی، ماتحت عدالتوں نے 2017 کی رائج پالیسی کے بجائے 2014 کی منسوخ شدہ پالیسی پر انحصار کیا۔