شہدا کے اہلخانہ کیلئے نمز نرسنگ پروگرام میں پانچ اضافی نشستیں منظور
نرسنگ شعبے میں اصلاحات کے ذریعے عالمی معیار کے مطابق کام جاری ہے ، نرسنگ کونسل
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے مسلح افواج کے شہدا کے اہل خانہ کے لیے نمز یونیورسٹی کے نرسنگ ڈگری پروگرام میں پانچ اضافی نشستوں کی منظور ی دیدی۔ یہ فیصلہ وزارتِ صحت میں منعقدہ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس میں نرسنگ کے شعبے کے معیار اور اصلاحات پر بھی غور کیا گیا۔کونسل کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (نمز) میں یہ پانچ نشستیں خصوصی طور پر شہدا کے اہل خانہ کے لیے مختص کی گئی ہیں تاکہ ان کے خاندانوں کی معاونت اور خدمات کا اعتراف کیا جا سکے ۔ اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ نرسنگ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور معیار کو بین الاقوامی سطح کے برابر لانے کے لیے اصلاحات جاری ہیں۔