آئی بی سی سی میں بین الاقوامی امتحانی بورڈزکی رجسٹریشن شروع

آئی بی سی سی میں بین الاقوامی امتحانی بورڈزکی رجسٹریشن شروع

رجسٹریشن سے بین الاقوامی ایوارڈنگ باڈیز کے نظام میں شفافیت لائی جا ئیگی ریگولیٹری فریم ورک کا مقصد تعلیمی اسناد عالمی معیار کے مطابق بنانا ،غلام علی ملاح

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC)نے پاکستان میں کام کرنے والے بین الاقوامی امتحانی بورڈز اور کوالیفیکیشن ایوارڈنگ  باڈیز کو ریگولیٹ کرنے کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ آئی بی سی سی نے ایک جامع ریگولیٹری فریم ورک تیار کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی ایوارڈنگ باڈیز کے نظام میں شفافیت، معیار کی یقین دہانی اور معیاری ہم آہنگی کو یقینی بنانا ہے ۔ ریگولیٹری کمیٹی کی سفارشات پر پیئرسن ایجوکیشن لمیٹڈ، آکسفورڈ انٹرنیشنل، اے کیو اے ایگزامینیشنز لمیٹڈ، لرننگ ریسورس نیٹ ورک ، سٹی اینڈ گلڈز آف لندن انسٹی ٹیوٹ، لندن اسیسمنٹ بورڈ لمیٹڈ اور انٹرنیشنل بیکالوریئیٹ آرگنائزیشن کی رجسٹریشن کی گئی ، کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن، جنرل ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ، این سی سی ایجوکیشن لمیٹڈ اور سائر سکالرز اینڈ اکیڈمی کی درخواستوں پر ضروری جائزہ مکمل ہونے کے بعد انہیں بھی ریگولیٹری کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ آئی بی سی سی تمام غیر ملکی امتحانی بورڈز کو پاکستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے شراکت دار کے طور پر سہولت فراہم کر رہا ہے ، اس ریگولیٹری فریم ورک کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ پاکستان میں پیش کی جانے والی بین الاقوامی تعلیمی اسناد عالمی معیار کے مطابق ہوں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں