وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہیں دینے کا فیصلہ
سرکاری محکموں کو وزیراعظم کی ہدایات موصول ،ادا ئیگی کیلئے کام شروع
اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو عیدالفطر کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ دی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ وفاقی سرکاری محکموں کو وزیراعظم کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں، محکموں نے تنخواہ عید سے پہلے ادا کرنے کے لیے کام شروع کردیا ۔