پنجاب: 746تھانوں،350چوکیوں پر1ہزار96پینک بٹن نصب ، 17ہزار 812باڈی کیمرے خریدے جائینگے
لاہور (کرائم رپورٹر )شہریوں کی شکایات کے بروقت اندراج اور ازالے کے لئے پینک بٹن جبکہ آپریشن،کرائم مانیٹرنگ اور انوسٹی گیشن کو شفاف بنانے کیلئے باڈی کیم کی تنصیب ہوگی۔
لاہورکے 84سمیت پنجاب بھر کے 746تھانوں اور 350چوکیوں پر1ہزار96پینک بٹن نصب کئے جائیں گے ۔پینک بٹن فوری شکایات کے اندراج کے لئے تھانوں کے باہر نصب کئے جائیں گے ۔تھانوں اور چوکیوں کیلئے 17ہزار812باڈی کیمروں کی خریداری کی جائے گی۔ہر تھانے میں 22 جبکہ ہر چوکی میں 4باڈی کیم فراہم کئے جائیں گے ۔تھانوں میں تعینات افسر واہلکار آپریشنز کے دوران ،ناکوں پر دوران تفتیش باڈی کیمروں کے استعمال کو یقینی بنائیں گے ۔ایک پینک بٹن کی قیمت 1لاکھ 35 ہزار جبکہ 10سو96کی خریداری پر14کروڑ80لاکھ کے اخراجات آئیں گے ۔پولیس حکام کے مطابق ایک باڈی کیم کی قیمت 95 ہزار جبکہ 17ہزار812 کی خریداری پر1ارب 69کروڑ سے زائد کے اخراجات آئیں گے ۔2ماہ کے اندر منصوبہ مکمل کرکے پینک بٹن اورباڈی کیم آپریشنل کردئیے جائیں گے ۔