پنجاب حکومت کامستحق افراد کو5 ہزارعیدی دینے کا اعلان

پنجاب حکومت کامستحق افراد  کو5 ہزارعیدی دینے کا اعلان

لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے عیدالفطر پر خصوصی مالی امدادی پروگرام متعارف کرا دیا جسکے تحت مستحق افراد کو 5 ہزار روپے کیش عیدی دی جائیگی۔

حکام کے مطابق شہری اہلیت جانچنے کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8070 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ درخواست دہندہ اہل قرار پایا تو امدادی رقم براہ راست اسکے ایزی پیسہ یا جاز کیش اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسی موبائل نمبر سے پیغام ارسال کریں جس کیساتھ انکا موبائل والٹ اکاؤنٹ (ایزی پیسہ یا جاز کیش)رجسٹرڈ ہو۔ امداد لینے کیلئے درخواست دہندہ کاپنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے ۔ کسی بچے کیلئے درخواست دی جا رہی ہو تو اسکا بے فارم نمبر دینا ہوگا، بچے کی عمر کم از کم 12 سے 17 سال کے درمیان ہونی چاہیے ۔پنجاب حکومت نے آن لائن پورٹل بھی فراہم کیا ہے جہاں درخواست دہندگان رہنمائی لے سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں