شکار پور :ٹریک پر دھماکا جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
شکار پور (دنیا نیوز )شکار پور میں سلطان کوٹ کے قریب ہمایوں شریف ریلوے سٹیشن پر ٹریک پر دھماکا۔
نامعلوم شرپسندوں نے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا تاہم دھما کے سے چند منٹ پہلے جعفر ایکسپریس بحفاظت گز ر چکی تھی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ریلوے پولیس ، ضلعی پولیس اور دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو سکھر سے طلب کر لیا گیا ، علاقے کی ناکہ بندی معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن نے نوٹس لیکر تفٖصیلات طلب کر لیں۔