خضدار: FCسپیشل آپریشن ونگ کے 172ریکروٹس پاس آئوٹ

خضدار: FCسپیشل آپریشن ونگ کے 172ریکروٹس پاس آئوٹ

ریکروٹس کاتربیت اور مہارتوں کا عملی مظاہرہ ،آئی جی بلوچستان نے انعامات تقسیم کیے

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ایف سی بلوچستان (ساوتھ)ٹریننگ سنٹر خضدارمیں ایف سی سپیشل آپریشن ونگ کی شاندار پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔پاسنگ آوٹ میں 172 ریکروٹس سپیشل آپریشن کی ٹریننگ مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے ۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ)نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سپیشل آپریشن ونگ جدید جنگی ٹیکٹکس اور گوریلا وارفیئر مہارتوں سے لیس ایف سی بلوچستان (ساوتھ)کی سپیشل فورس ہے ۔آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ)نے پریڈ کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے تربیت مکمل کرنے پر ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی۔ ریکروٹس نے ایف سی بلوچستان (ساوتھ)میں شامل ہو کر بلوچستان کی خدمت، امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس نے اپنی تربیت اور مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی بلوچستان (ساوتھ)نے نمایاں کارکردگی دکھانیوالے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں