سرگودھا:پہلی مرتبہ خاتون کو نمبر دارنی مقرر کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چک 107 جنوبی میں پہلی مرتبہ ایک خاتون سعدیہ فیض کو نمبر دارنی مقرر کیا گیا ہے۔ نمبردارنی سعدیہ فیض نے کہا یہ ذمہ داری میرے لیے اعزاز کے ساتھ ایک بڑی امانت بھی ہے۔
میں اپنے علاقے کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گی۔ میری اولین ترجیح انصاف کی فراہمی، لوگوں کے درمیان برابری کا ماحول قائم کرنا اور سرکاری امور میں شفافیت لانا ہے ۔انہوں نے مزید کہا میں خاص طور پر خواتین، غریب طبقے اور نوجوانوں کے مسائل پر توجہ دوں گی تاکہ انہیں وہ مقام مل سکے جس کے وہ حقدار ہیں۔