یو این سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا دہرا معیار، صارفین کی تنقید

یو این سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا دہرا معیار، صارفین کی تنقید

پاکستان کے کابل پر حملے بارے بیان میں سکیورٹی خدشات کو مکمل نظر انداز کیا گیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق سے وابستہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے موقف پر صارفین نے سنجیدہ سوالات اٹھا دئیے ، صارفین کی طرف سے بیان کو یکطرفہ اور متنازع قرار دیا جا رہا ،رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر)اکاونٹ پر پاکستان کے کابل میں حملے سے متعلق ایک یکطرفہ پوسٹ جاری کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

متعدد صارفین نے موقف اختیار کیا کہ بیان میں صورتحال کا ایک رخ پیش کیا گیا جبکہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والے حملوں اور سکیورٹی خدشات کو نظر انداز کیا گیا ، کچھ صارفین نے اس کو د ہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے معاملات میں یکساں پالیسی اپنانا ضروری ہے ، دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کی ساکھ اس بات سے جڑی ہے کہ وہ حساس معاملات پر غیر جانبدار اور مستند معلومات کی بنیاد پر موقف اختیار کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں