عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی 28 مارچ کو سماعت

عمران خان کیخلاف خاتون جج  دھمکی کیس کی 28 مارچ کو سماعت

اسلام آباد (آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت رواں ماہ 28 مارچ کوہوگی۔

سول جج میاں اظہر ندیم کیس کی سماعت کریں گے ۔سابقہ سماعت پر بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھے خط کا جواب تاحال نہیں آیا اورعدالت نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی تھی۔بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے ۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد 26 نومبراحتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 30 کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دینے کے کیس کی سماعت 26 مارچ کوکرے گی ، عدالت نے تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 30 ملزموں کو اشتہاری قرار دیاتھا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف دہشت گردی، توڑ پھوڑ، ودیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں