غیرقانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

غیرقانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

رجسٹریشن اور دستاویزات کی جانچ اوربارڈرمینجمنٹ مزید سخت کی جائے گی سکیورٹی اداروں کو افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے خصوصی ہدایات دیدی گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دستاویزات نہ رکھنے والے افغان شہریوں کی مرحلہ وار واپسی کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ افغانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔حکام کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے مستقبل سے متعلق پالیسی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں، افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اور دستاویزات کی جانچ  سخت کر دی گئی۔سرحدی علاقوں میں افغان شہریوں کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کے علاوہ بارڈرمینجمنٹ مزید سخت اورغیرقانونی داخلے کی روک تھام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سکیورٹی اداروں کو افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ افغان شہریوں کے ڈیٹا پرمبنی تازہ فہرست تیارکی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں