237وفاقی افسروں کی گریڈ19میں ترقی،131ڈپٹی سیکرٹریز تعینات

237وفاقی افسروں کی گریڈ19میں ترقی،131ڈپٹی سیکرٹریز تعینات

39 افسران کی گریڈ 18 میں بھی ترقی ، نعمان، زبیر عبداللہ ،ثنا شوکت،شہاب الدین ، فاروق ،عثمان شاکر سیکشن افسر تعینات ترقی پانے والوں میں آفس مینجمنٹ کے 131، پاکستان ایڈمنسٹریٹو 79 اور پولیس سروس گروپ کے 27افسران شامل

اسلام آباد، لاہور (نیوزرپورٹر،اپنے نامہ نگار سے )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 237وفاقی افسروں کوگریڈ 19 میں ترقی د ے دی ،ترقی پانے والوں میں آفس مینجمنٹ کے 131 ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو 79 اور پولیس سروس گروپ کے 27افسران شامل ہیں۔ پاکستان آفس مینجمنٹ سروس گروپ کے 131 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ڈپٹی سیکرٹری کی اسامیوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔گریڈ 19 میں ترقی پا کر ڈپٹی سیکرٹری تعینات ہونے والوں میں محمد اعجاز، شوکت علی اور فلک شیر کو ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے محمد اسد کو وزارت خزانہ، جبکہ سیکشن افسر ڈاکٹر کاشف اور عدیل رضا کو وزارت قومی صحت میں تعینات کیا گیا ہے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی اور نئی تعیناتیوں کے تحت محمد عثمان خان، امجد علی، مشتاق احمد خان، نبیلہ پاشا، محمد انور، حمرا اسد، محمد شہزاد، علی عباس، صائمہ بی بی، عامر عباسی اور شازیہ اعجاز کو باقاعدہ بنیادوں پر ڈپٹی سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔ ترقی پانے والوں میں محمد وحید، مریم ممتاز، شازیہ رشید، وقاص لطیف، عاصم احمد، جواد احمد، شاہدہ بانو، زاہد عباس، فوزیہ تبسم، محمد عدنان، شازیہ مریم، عابد حسین، ہمایوں اقبال خان، فرید انور اور طارق محمود بھی شامل ہیں۔ثاقب علی خان کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وحید اللہ خان کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر اقتصادی امور ڈویژن میں بطور ڈپٹی سیکرٹری برقرار رکھا گیا ہے ۔اسی طرح نذیر درانی کو ملٹری فنانس ونگ سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سہیل بابر کو وزارت دفاع میں بطور ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔

سارہ مہرین کو وزارت سمندری امور سے تبدیل کر کے اقتصادی امور ڈویژن بھیج دیا گیا ہے جبکہ طاہرہ سلیم اور ساجد ہمایوں شاہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔ایمن نسیم اقتصادی امور ڈویژن میں اپنی خدمات جاری رکھیں گی جبکہ ملک شبیر احمد کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے ، محمد سلمان کو وزارت غذائی تحفظ سے ، شہزاد زری کو پٹرولیم ڈویژن سے اور صفدر علی خان کو کابینہ ڈویژن سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس مینجمنٹ گروپ کے 39 افسران کی 17 سے گریڈ 18 میں ترقی اور تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق جن افسران کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں سیکشن افسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ان میں نعمان مصطفی کو سمندر پار پاکستانیز، زبیر عبداللہ کو وزارت صحت، ثنا شوکت کو کامرس ڈویژن، شہاب الدین کو داخلہ ڈویژن، فاروق امتیاز کو اقتصادی امور ڈویژن اور عثمان شاکر کو پٹرولیم ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے ۔

اسی طرح ذکاء اللہ شیر کو ڈیفنس پروڈکشن، حماد شاہد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، محمد حسنین اقبال کو ڈپٹی سیکرٹری (او ایس ڈی)، مس ہما جمی کو پٹرولیم ڈویژن، علی احمد کو فنانس ڈویژن اور مس عمیمہ بتول کو ڈیفنس ڈویژن میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ حرا جاوید کو سمندر پار پاکستانیز، سید محمد عاصم حیدر کو پٹرولیم ڈویژن، عادل حسین کو تخفیف غربت ڈویژن، مس صبا راحت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، عمیر حیات کو داخلہ ڈویژن اور محمد امتیاز انجم کو پٹرولیم ڈویژن میں ترقی دے کر تعینات کیا گیا ہے ۔ ترقی پانے والے دیگر افسران میں علی اسد، مس عائشہ صدیقہ، علی حیدر، مس ریحانہ اصغر، یاسر علی، شاہد ظفر ہاشمی، اسد سدل، محمد زہور، ڈاکٹر عبدالقیوم، شمس الضحیٰ، نوید اکبر، محمد نورین خان، اعجاز احمد، نوشاد خالق اور علی عبدالرحمن خان شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جہانزیب علی تالپور کو بحری امور، مس منیزہ رفیق کو ڈیفنس ڈویژن اور مس ماریہ اطہر کو ملٹری فنانس ونگ میں تعینات کیا گیا ہے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 79 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دئیے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں منصور احمد خان، مریم ممتاز بٹ، عائشہ ممتاز، محمد عمیر، عمران حامد شیخ، اسد اللہ، محمد ارشد، جواد اللہ، علی شہزاد، نبیلہ عرفان، عابد امان خان، مریم خان، طیبہ فوزیہ، مریم کیانی، حمزہ سالک، سدرہ یونس، رانا شکیل اصغر، عائشہ حمید، انجم حبیب رانا، عمران بشیر، ماریہ طارق، حمزہ شفقات، کیپٹن (ر) انوار الحق، فہد وزیر، ناصر محمود بشیر، عدنان ارشد اولکھ، سہیل اشرف، محمد شاہد، سید علی اصغر، محمد علی چودھری، کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال، عائشہ زوہیب، محمد زبیر خان، رانا محمد عثمان، سیدہ ریٹل زہرا، ارشد علی ، کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ ،وجاہت علی خان، عائشہ ہمایوں، فائزہ مختار، عمرانہ توقیر، آصف علی ملک، جنید مرتضیٰ، عدنان فرید، بینش فاطمہ ساہی، حمیرا اصغر، کیپٹن (ر) وقاص رشید، عابد حسین، کیپٹن (ر) ثاقب ندیم، عاصم رضا، زاہد خان، کیپٹن (ر) عامر ندیم، عبداللہ خرم نیازی اور محمد احمد مہر شامل ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس (پی ایس پی) کے 27 افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کے احکامات جاری کر دئیے ۔ ترقی پانے والے افسران میں ملک جمیل ظفر، کیپٹن (ر ) امیر سعود مگسی، کیپٹن (ر ) سید زید بن طارق، نجیب اللہ خان ، شاہ رخ خان، سلامت علی، کیپٹن (ر) محمد اجمل، محمد راشد، زمرہ اطہر، محمد عاصم، محمد بہرام خان، محمد عمران سیٹھی، شاہ نواز، حسن بن اقبال، عمران احمد ملک، جنید نواب، کیپٹن (ر) دوست محمد، عبداللہ لک، کیپٹن (ر ) مظہر اقبال، محمد عمر خان، زبیر نذیر احمد شیخ، جویریہ محمد جمیل، محمد عمران، سہیل عزیز، محمد یونس طارق بٹ، عنبرین علی اور ثانیہ شمشاد خان شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان تمام افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دی گئی اور ترقی کے بعد ان کی خدمات متعلقہ صوبوں، وفاقی دارالحکومت کی پولیس، ایف آئی اے اور نیشنل پولیس اکیڈمی سمیت مختلف شعبوں میں برقرار رکھی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں