مشرق وسطی کی جنگ کے اثرات ،پاکستان میں مہنگائی19ماہ کی بلند ترین سطح پر

مشرق وسطی  کی  جنگ  کے  اثرات ،پاکستان  میں  مہنگائی19ماہ کی  بلند ترین  سطح  پر

مارچ میں مہنگائی 1اعشاریہ18فیصد بڑھی،شہروں میں1اعشاریہ34،دیہات میں صفر اعشاریہ 96فیصداضافہ :ادارہ شماریات چکن 13، پھل 11اعشاریہ 25، سبزیاں 5، دال ماش 2اعشاریہ 78،گوشت 1اعشاریہ 53فیصد مہنگا، ٹماٹر ،گندم ، آلو کی قیمتیں کم ہوئیں:ماہانہ رپورٹ

اسلام آباد (دنیا نیوز،اے پی پی )مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات کے باعث پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ میں ملک کے اندر مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 1اعشاریہ 18 فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ شرح 7 اعشاریہ 30 فیصد تک پہنچ گئی۔ جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 5اعشاریہ 67فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 1 اعشاریہ 34 فیصد اور دیہات میں صفر اعشاریہ 96 فیصد بڑھی۔ شہروں میں چکن 13 فیصد، پھل 11 اعشاریہ 25 فیصد، سبزیاں 5 اعشاریہ 01 فیصد، دال ماش 2 اعشاریہ 78 فیصد، گوشت 1 اعشاریہ53فیصد اور  خشک میوہ جات صفر اعشاریہ 66 فیصد مہنگے ہوئے ، جبکہ ٹماٹر 29 اعشاریہ 16 فیصد، انڈے 17 اعشاریہ 96 فیصد، آلو 12 اعشاریہ 02 فیصد اور گندم5 اعشاریہ 48 فیصد سستی ہوئی۔شہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ سروس 9 اعشاریہ 15 فیصد، موٹر فیول 18 اعشاریہ 01 فیصد اور بجلی 5 اعشاریہ 08 فیصد مہنگی ہوئی۔دیہی علاقوں میں پھل 14 اعشاریہ 68 فیصد، سبزیاں 6 اعشاریہ 84 فیصد، چکن 6 اعشاریہ 76 فیصد اور دال ماش 2 اعشاریہ 07 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ ٹماٹر 27 اعشاریہ 47 فیصد، انڈے 20 اعشاریہ 69 فیصد، آلو 18 اعشاریہ 02 فیصد اور گندم4 اعشاریہ 88 فیصد سستی ہوئی۔سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں12 اعشاریہ 49 فیصد اضافہ ہوا، خوراک اور مشروبات 3 اعشاریہ 55 فیصد مہنگے ہوئے ، جبکہ ہاؤسنگ، بجلی، گیس اور پانی کے اخراجات 11 اعشاریہ 50 فیصد بڑھے ۔ کپڑے اور جوتے 5 اعشاریہ 80 فیصد، تعلیم 9 فیصد سے زائد، ریسٹورنٹس اور ہوٹل چارجز 5 اعشاریہ 12 فیصد اور صحت کی سہولیات7 اعشاریہ 36 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں