امریکا کا ایرانی یورینیم کو قبضے میں لینے کیلئے منصوبہ تیار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایران کے یورینیم کو قبضے میں لینے کے لئے منصوبہ تیار کر لیا۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے صدر ٹرمپ کو افزودہ یورینیم قبضے میں لینے کا منصوبہ پیش کیا، منصوبہ زمینی فورسز داخل کرکے یورینیم نکالنے پر مشتمل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کیلئے کھدائی کے آلات، طیاروں کیلئے رن وے تعمیر کرنا ضروری ہے، منصوبے کی عملی مشکلات اور خطرات انتہائی زیادہ ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ آپریشن میں یورینیم کی محفوظ منتقلی سب سے بڑا چیلنج ہے۔