محمد علی رندھاوا ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات
سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار کے ملازمت کنٹریکٹ میں 5مارچ سے توسیع خالدہ بشیر وزارت موسمیاتی تبدیلی سے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن تبدیل
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت نے سیکرٹری دفاعی پیداوار کی ملازمت میں توسیع اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر محمد علی رندھاوا کو ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد چراغ حیدر کی بطور سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار کے کنٹریکٹ پر مدت ملازمت میں 5 مارچ 2026 سے توسیع کر دی گئی ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے و چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد کے عہدے سے ہٹائے جانے والے گریڈ 20 کے افسر چودھری محمد علی رندھاوا کو ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مقرر کر دیا گیا جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے ۔ سیکرٹریٹ گروپ کی گریڈ 20 کی افسر خالدہ بشیر جو اس وقت جوائنٹ سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی و کوآرڈینیشن کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں کو جے ایس تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔