پاکستان کی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ، چیئر مین سینیٹ

پاکستان کی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ، چیئر مین سینیٹ

بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششیں پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ادارے کی سالانہ رپورٹ جامع رہنمائی فراہم کرتی ہے ، چیئر مین نیب سے گفتگو

 اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیے بغیر ترقی ناممکن ،پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے نیب کی کاوشیں عالمی ایجنڈے ، خصوصاً اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار قومی احتساب بیورو کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے نیب کی سالانہ رپورٹ 2025 کو ایک نہایت اہم دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ ادارے کی کارکردگی اور حکمتِ عملی کے حوالے سے جامع رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے 6 کھرب روپے سے زائد کی تاریخی ریکوری کو سراہا اور یقین دلایا کہ سینیٹ اس اہم قومی مشن میں نیب کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں