ہائیکورٹ:جسٹس شہباز رضوی کی کاز لسٹ منسوخ، اہم کیسز کی سماعت نہ ہو سکی

 ہائیکورٹ:جسٹس شہباز رضوی کی کاز لسٹ منسوخ، اہم کیسز کی سماعت نہ ہو سکی

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث اہم مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی۔

سماعت نہ ہونے والے کیسز میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی 9 مئی کیس میں بریت اپیل، دہشت گردی کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت اور کھلے مین ہولز سے اموات کے خلاف دائر درخواست شامل ہیں۔عدالت نے  کھلے مین ہولز سے اموات کے کیس میں حکومت پنجاب اور دیگر فریقین سے پہلے ہی جواب طلب کر رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں